وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ رافیل طیارے نہیں بھارت کا غرور، ناز اور مورال گرا ہے، پاک فوج نے ایل او سی پر40 سے 50 بھارتی فوجی ہلاک کردیئے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ اس بار بھی فنٹاسٹک ٹی تیار تھی مگر دشمن بھاگ گیا ۔ اسی لیے ہوم ڈیلیوری کی۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کو ایل او سی پر بھی منہ توڑ جواب دیا۔ ایل او سی پر40 سے 50 بھارتی فوجی ہلاک کردیئے، بھارتی فوج نے سفید جھنڈے لہرائے۔ یہ پاکستان کی فتح کی نشانی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے شاہینوں نے ہمت،جوانمردی سےبھارتی غرور خاک میں ملایا، ایوان اپنے شاہینوں کو ہمت،جوانمردی پرسلام پیش کرتا ہے، تاریخ بھری پڑی ہے ہم نے کئی بار ان کو شکست دی ہے۔
عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ فنانشنل وارفیئر میں پاکستان کی فوجی صلاحیت بھارت سے کئی گنا بڑھ کرہے، شرمندگی کو مٹانےکیلئے اب ڈرون بھیجنا شروع کردیئے، ان کے پائلٹس کہتے ہوں گے ہم کیوں جائیں مار کھانے۔ کنونشنل وارفیئرمیں پاکستان کی مسلح افواج کی بالادستی ہوگئیْ
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے بھارت سےآنےوالے25ڈرون مارگرائے، کچھ ڈرونز کو جام کرکے ،کچھ کو ایئرڈیفنس سسٹم کے ذریعے گرایا، ہیروب ڈرون اسرائیلی ساختہ ہے۔ جو ڈرون گرائے ہیں ان کا ملبہ اپنی میوزیم میں رکھیں گے۔
عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ ہمارا دفاع مضبوط اور محفوظ ہاتھوں میں ہے، ایئرڈیفنس سسٹم نے بھارت کے 25ڈرونز گرائے، ایل او سی پر بھی بھارت نے نقصان اٹھائے۔






















