پاکستان بھارتی کشیدگی کے تناظر میں لاہور ایئر پورٹ کی فضائی حدود ایک بار پھر بند کردی گئی۔ ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا۔
پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا، لاہور کی فضائی حدود میں مختلف فضائی روٹس کمرشل پروازوں کیلئے دوبارہ بند کردی گئی۔
نوٹم میں کہا گیا ہے کہ لاہور کی فضائی حدود کے روٹس جے 186، 165، 139 فلائٹ آپریشن کیلئے بند کردیئے گئے ہیں۔
ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ لاہور فضائی حدود کے روٹس آپریشنل وجوہات کے باعث 24 گھنٹے کیلئے بند کیے گئے ہیں۔
نوٹم میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن مکمل طور پر بحال ہے ہے، اسلام آباد آنیوالی پروازوں کو اے ٹی سی سے معاونت کے بعد آنے کی اجازت ہوگی۔





















