ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 6 جگہ پر 24 حملے کیئے گئے ہیں جس میں بھارت کی جانب سے مختلف ہتھیار استعمال کیےگئے ، 24 حملوں میں 26 پاکستانی شہید ہوئے ہیں جبکہ 46 زخمی ہیں۔
احمد پور شرقیہ
ترجمان پاک فوج کے مطابق احمدپورشرقیہ میں مسجدسبحان اللہ کونشانہ بنایاگیا،13شہادتیں ہوئیں، شہدا میں3سال کی2بچیاں،7خواتین،4مردشامل ہیں،ان حملوں میں 31 شہری زخمی ہوئے ہیں، اس کے علاوہ 4 فیملی کواٹرز کو نقصان پہنچایا گیاہے۔
مظفر آباد
مظفر آباد میں مسجد بلال کو نشانہ بنایا گیا،یہاں بھارت کی جانب سے 7 حملے کیے گئے ، اس میں شہید ہوئے،ایک بچی زخمی ہوئی جبکہ ایک مسجد شہید ہوئی ہے ۔
کوٹلی
کوٹلی میں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیاہے،یہاں پر 5 سٹرائیکس ہوئیں جس میں 2 افراد شہید ہوئے ہیں ، جن میں 16 سالہ لڑکی اور 18 سالہ لڑکا شامل ہے ، ایک ماں اور بیٹی زخمی ہے ۔
مریدکے
مریدکے میں مسجدمغلپورہ کو نشانہ بنایا گیا 4 سٹرائیکس کی گئیں جس میں تین مرد شہید اور ایک زخمی ہواہے ،یہاں پر دو شہری لاپتا ہیں،مسجد کو شہید کیا گیاہےاردگردکواٹرز کو نقصان پہنچاہے ۔
سیالکوٹ
سیالکوٹ میں کوٹلی لوہاراں گاوں میں 2 سٹرائیکس کی گئیں، ایک گولہ مس فائر ہوگیا اورایک اوپن فیلڈ میں گراہے ،یہاں پر کوئی نقصان نہیں ہوا۔
شکر گڑھ
شکر گڑھ میں دو سٹرائیکس کی گئیں ،نقصان نہیں ہواہے ایک ڈسپنسری کو نقصان پہنچاہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا کہ افواج پاکستان نےدشمن کے5طیارےتباہ کردیئے،بھارت کے 3 رافیل، ایک مگ21طیارہ تباہ کیاگیا، بھٹنڈا، جموں، سرینگر سمیت دیگرعلاقوں میں طیارے گرائے گئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہناتھا کہ دشمن کے بزدلانہ ،بلااشتعال اور بلاجواز حملے کا پاک فوج بھر پور جواب دے رہی ہے اور دیتی رہے گی ، آپ کو معلوم ہوگا کہ یہ تمام علاقوں میں لائن آف کنٹرول پر گزشتہ روز میڈیا اور انٹرنیشنل میڈیا کے اہلکاروں کا دورہ کروایا گیا، یہ بلاجواز الزامات لگائے جاتے تھے ، ان کے سامنے ان الزامات کی حقیقت رکھی گئی ۔
دوسری جانب بھارت نےبزدلانہ حملہ لائن آف کنٹرول پربھارتی پوسٹ کونشانہ بنایاگیا ،لائن آف کنٹرول پرپاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں،کوٹ کٹھیراسیکٹرکوٹلی میں دشمن کی سرلیا 1پوسٹ تباہ کردی۔
دشمن کی پوسٹ کومارٹرگولےسےنشانہ بنایاگیا،بھارتی پوسٹ دھویں کےبادلوں کی لپیٹ میں آگئی، بھارتی جارحیت کاپاک فوج اُسی کی زبان میں جواب دےرہی ہے،پاکستان کی مسلح افواج کی جوابی کارروائیوں میں دشمن کوبھاری نقصان پہنچایا۔






















