خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسزکی 4 مختلف کارروائیوں میں 8 خوارج ہلاک کو ہلاک کردیا گیا۔ اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔ امن دشمنوں سے جھڑپ میں نائیک مجاہد خان مادر وطن پر قربان ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وجنوبی وزیرستان، ضلع خیبراور بنوں میں آپریشنز خفیہ اطلاعات پر کئے گئے۔ شمالی وزیرستان کےعلاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسز نے تین خوارج کو جہنم واصل کیا۔ جنوبی وزیرستان میں کارروائی دو خوارج مارے گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کےتبادلے میں کوہاٹ کے 40 سالہ نائیک مجاہد خان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
ضلع خیبراوربنوں میں تین خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ ہلاک خارجی دہشت گردوں کے قبضے سےاسلحہ، گولہ بارود اوردھماکا خیزمواد برآمد ہوا ہے۔ یہ امن دشمن سیکیورٹی فورسز پرحملوں اورمعصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔ بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارےعزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔