چیف آف آرمی اسٹاف ( سی او اے ایس ) جنرل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران جیو اسٹریٹجک ماحول پر بات چیت کی گئی اور دونوں ممالک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ روابط بڑھانے اور پاک ایران بارڈر سیکیورٹی میکنزم کا بھی جائزہ لیا گیا۔
بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان اور ایران برادرانہ پڑوسی ہیں جو مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہب کے گہرے رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔
دونوں فریقوں نے خطے سے متعلق مسائل میں مثبت پیش رفت لانے میں تعاون کے لیے مشترکہ طور پر کام کرتے ہوئے باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے مصروف رہنے پر اتفاق کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف اور تعریف کی۔