قومی ادارہ صحت نے راولپنڈی،لاہور اوراسلام آباد سمیت 17 شہروں کےماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی۔
قومی ادارہ صحت کےمطابق 31 اضلاع کے 38 ماحولیاتی نمونوں کا قومی ادارہ صحت کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا گیا،لورا لائی، کوئٹہ، ژوب،اسلام آباد،ایبٹ آباد، بنوں، ڈی آئی خان کےماحولیاتی نمونوں میں پولیو موجود ہے۔
اس کے علاوہ پشاور،ٹانک،شمالی وزیرستان، لاہور،راولپنڈی،بدین،جامشوروکےسیوریج کےپولیو نمونےمثبت آئے، حیدر آباد،کراچی اورکشمورکے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، 17 شہروں کے ماحولیاتی نمونے 7 سے 17 اپریل کے درمیان ٹیسٹ کیے گئے۔