لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتیں سماعت کے لئے مقرر کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق باجوہ پرمشتمل دورکنی بینچ 8 مئی کوسماعت کرے گا۔ اس حوالےسے رجسٹرار آفس نے درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کرنے کے حوالے سے کازلسٹ جاری کردی۔
عدالت نے پراسکیوشن کو ریکارڈ اوردلائل کے لئے طلب کر رکھا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کےلئے رجوع کررکھا ہے۔
درخواستوں میں مؤقف اختیارکیا ہے کہ اے ٹی سی نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتیں خارج کردیں ہیں جبکہ اسی نوعیت کے دیگرمقدمات میں درخواست گزارکی ضمانتیں منظور ہوچکیں ہیں۔
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت بانی پی ٹی ائی ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے۔