انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے 24 اور 26 نومبر کے احتجاج کے کیس میں 82 افراد کو 4،4 ماہ قید کی سزا سنا دی۔
اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے 24 مقدمات کی سماعت کی، پی ٹی آئی کے 24 اور 26 نومبراحتجاج پر درج مقدمات میں 82 ملزمان کے اعتراف جرم پر 4،4 ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا گیا۔ ملزمان کو 15 ہزار روپے فی کس جرمانےکی سزا کا بھی حکم دیدیا گیا۔
دوران سماعت 568 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ فرد جرم عائد کرنے کیلئے1609 ملزمان کو طلب کیا گیا تھا۔ عدالت نے ایک ہزار 74 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی جبکہ عدالت میں زیر سماعت 25 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں بھی خارج کی گئی۔
پراسیکیوشن کی استدعا پر شاندانہ گلزار کو توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کر دیا گیا۔ پراسیکیوٹر ظہیرشاہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان جان بوجھ کرٹرائل میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں۔
عدالت نے ایک ہزار 74 ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک، اکاؤنٹ منجمد اور گرفتاری کے احکامات بھی جاری کردیے۔