کشمیری پولیس اہلکار کی ویڈیونے بھارتی منصوبہ بےنقاب کردیا
کشمیری اہلکارکا کہنا ہےکہ"میں گزشتہ 27 سال سے جموں وکشمیر پولیس میں خدمات انجام دے رہا ہوں, ہائیکورٹ کےواضح احکامات ہیں کہ ہمیں جموں وکشمیر سےباہرنہیں بھیجا جائےگا،پولیس کےاعلیٰ حکام بھارتی ہائیکورٹ کا فیصلہ تسلیم نہیں کررہے،ہمیں زبردستی جموں وکشمیرسےبےدخل کیا جا رہا ہے۔
کشمیری پولیس اہلکار نےبتایا کہ میں آئی جی صاحب سے گزارش کرتا ہوں کہ ہماری بےدخلی کی کارروائی نہ کی جائے،میں نےہرفورم پراپنا مطالبہ پیش کیا مگر کوئی بھی شنوائی نہ ہوسکی،بھارتی پاسپورٹ ہونے کےباوجودیہاں سےبےدخلی پرکیوں مجبور کیاجارہاہے
کشمیری پولیس اہلکارکی اہلیہ کے بیان کے مطابق "ہمارا پاکستان میں کوئی رشتہ دار نہیں ہے، ہمیں کیوں بےدخل کیا جا رہا ہے؟،ہم یہاں27 سال سےرہائش پذیرہیں
دفاعی ماہرین کا کہنا ہےکہ مودی سرکارسوچےسمجھے منصبوبےکےتحت کشمیریوں کوبربریت کانشانہ بنارہی ہے،انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں جاری سنگین انسانی جرائم کا نوٹس لینا چاہیے۔