تحریک خالصتان کے رہنماء گرپتونت سنگھ پنوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو یہ جنگ مودی کی سیاسی موت ثابت ہوگی، بھارتی پنجاب پاکستان کے ساتھ ریڑھ کی ہڈی بن کر کھڑا ہے۔
تحریک خالصتان کے رہنماء گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو یہ جنگ مودی کی سیاسی موت ثابت ہوگی۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارتی پنجاب پاکستان کے ساتھ ریڑھ کی ہڈی بن کر کھڑا ہے، ہم پاک آرمی کیلئے بھارتی پنجاب میں لنگر لگائیں گے اور بھارتی فوج کا خود مقابلہ کریں گے۔
گرپتونت پنوں نے کہا کہ سکھ اس بار بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاک سر زمین ’’جہاں بابا گرو نانک کی جائے پیدائش ہے‘‘ وہاں حملہ نہیں کرنے دیں گے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہوگا اور نئے ملک وجود میں آئیں گے، پاکستان اقوام متحدہ میں خالصتان ریفرنڈم کی قرار داد پیش کرے۔