انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے سیمی فائنل کی پیشگوئی کردی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر جاری پیغام میں مائیکل وان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کولکتہ میں سیمی فائنل ہوگا۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کی جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھی مائیکل وان نے ایک پیغام جاری کیا تھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ میں واپس آگیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 190 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دیتے ہوئے پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کیلئے ایک رکاوٹ کو دور کر دیاہے ۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے دیئے گئے 358 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 35.3اوورز میں167رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں سب سے اہم کر دار ماکرو جانسن اور کیشو مہاراج کا رہا جہنوں نے تین اور 4 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ رابادا اور کوئٹیز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔