سندھ اور پنجاب پولیس نے اداکارہ نازش جہانگیر کوہراساں کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کی گرفتاری کیلئےلاہور میں چھاپہ مارا لیکن ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔
پولیس کےمطابق سندھ پولیس کے ہمراہ لاہور پولیس کی ٹیم نے ڈیفنس سی میں چھاپہ مارا،تھانہ درخشاں میں نازش جہانگیر کی مدعیت میں درج مقدمہ کے ملزم اسود کی گرفتار کیلئے کارروائی کی گئی لیکن ملزم پہلے ہی فرار ہوگیا۔
چھاپےکی موبائل ویڈیو بھی سامنے آئی،سندھ پولیس کےاہلکارڈیفنس سی میں واقع گھر کےگیٹ پر دستک دیتے رہے لیکن کوئی باہر نہ آیا،پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کو چھاپےکی پیشگی اطلاع ملی جس پر وہ فرار ہوا ۔