اسٹیٹ بینک آف پاکستان نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان 5 مئی کو کرے گا۔ بزنس کمیونٹی اور معاشی ماہرین کو شرح سود میں کمی کی توقع ہے۔
مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس پیر کو گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی صدارت میں مرکزی بینک میں ہوگا، جس میں مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود کا فیصلہ کیا جائے گا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پریس ریلیز کے ذریعے شرح سود کے تعین کا اعلان ہوگا۔
بروکریج ہاؤس سروے کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک شرح سود آدھے سے ایک فیصد کم کرسکتا ہے۔
اس وقت بنیادی شرح سود 12 فیصد ہے جسے گزشتہ اجلاس میں مستحکم رکھا گیا تھا