پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز شدید مندی کا شکار ہوگئی،کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 3545 پوائنٹس گر کر 111326 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 3545 پوائنٹس گر کر 111326 پوائنٹس پر بند ہوا،آج مارکیٹ میں 31 ارب روپے مالیت کے 49 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔
ڈائریکٹر پی ایس ایکس احمد چنائےکا کہنا ہے کہ جنگ کے حوالے سے حکومتی شخصیات کے بیانات سے مارکیٹ دبائو میں آ گئی،سرمایہ کار خوف زدہ نا ہوں ، پوری قوم پاک افواج کے ساتھ ہے
دوران ٹریڈنگ 4000 سےزائد پوائنٹس کی بڑی مندی ریکارڈ کی گئی،مارکیٹ 114000 , 113000 , 112000 اور 111000 پوائنٹس کی 4 حدیں ایک دن میں گنوا بیٹھی،ہنڈریڈ انڈیکس 4240 پوائنٹس گر کر 110631 پوائنٹس تک نیچے آگیا۔
کاروبار کے آغاز پر بازارِ حصص کا 100 انڈیکس ایک ہزار 474 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 13 ہزار 397 پر آگیا،100 انڈیکس میں 1797 پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی،مارکیٹ اسوقت ایک لاکھ چودہ ہزار پوائنٹس کی حد بھی گنوا بیٹھی ہے۔
گزشتہ روز بھی پہلے سیشن میں مندی کا رجحان رہا،تاہم کاروبارکا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 872 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے،ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 5 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر 280 روپے 97 پیسے کا ہو گیا۔