پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 2 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 7 پیسے پر بند ہوا تھا۔