انٹر بینک مارکیٹ میں منگل کو انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.08 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق کاروبار کے دوران پاکستانی کرنسی گزشتہ روز کے مقابلے میں 0.24 روپے اضافے کے ساتھ 280.83 روپے پر تھی۔ پیر کے روز روپیہ 281.07 پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب منگل کو ڈالر اپنی بھاری کمی کو بمشکل واپس حاصل کر پایا کیونکہ سرمایہ کاروں کو اب بھی یقین نہیں تھا کہ چین اور امریکہ کے درمیان جاری تجارتی جنگ میں کشیدگی میں واقعی کمی آرہی ہے یا نہیں۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ مذاکرات کا آغاز کرنے کی ذمہ داری چین پر ہے۔