ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دے دی۔ رقم خیبرپختونخوا میں دیہی علاقوں تک رسائی ، سیاحت کی ترقی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ پر خرچ کی جائے گی۔
اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا کے دیہی علاقوں تک رسائی کے منصوبے کیلئے 78 ملین ڈالر کی منظوری دی گئی ۔ اس منصوبے سے منڈیوں اور ملازمتوں تک رسائی کو بہتر بنایا جائےگا ۔
خیبرپختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورزم ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کیلئے 30 ملین ڈالر لکی منظور دیدی گئی۔ منصوبےسے خیبرپختونخوا میں قدرتی مزاحمت کو مضبوط بنایا جا سکے گا۔ اس سے ماحولیات کی بہتری ممکن ہوگی اور سترہ لاکھ افراد کو فائدہ پہنچے گا۔