اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 14 ستمبر کو طلب کرلیا۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کراچی میں منعقد ہوگا، جس میں مانیٹری پالیسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کا بتانا ہے کہ اجلاس کے بعد پریس ریلیز کے ذریعے مانیٹری نئی پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود کا فیصلہ کرنے کا قانونی ادارہ ہے اور مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 14 ستمبر کو ہے جس میں شرح سود پر فیصلہ ہوگا۔
خیال رہے کہ رواں سال 31 جولائی کو گورنر اسٹیٹ بینک نے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔