وفاقی وزیر اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اپنی مذموم مقاصد کبھی حاصل نہیں کر سکتے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ سکیورٹی ادارے ہر لمحہ ملکی سالمیت کے تحفظ کے لئے سینہ سپر ہیں اور قوم کو اپنے محافظوں پر فخر ہے۔
انہوں نے 3 دنوں میں 71 سے زائد خوارج کو انجام تک پہنچانے کو پاک فوج کی بڑی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچ کر رہیں گے۔
عبدالعلیم خان نے سکیورٹی فورسز اور شہریوں کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔