کراچی کے علاقے بہادر آباد میں دو روز قبل سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار دو پولیس اہلکاروں نے دوران تفتیش مزید انکشافات کردیئے۔
ملزمان حال ہی میں پولیس کے محکمے میں بھرتے ہوئے تھے۔ دونوں اہلکار دورانِ ڈیوٹی سرکاری اسلحہ اور گولیاں چرا کر فروخت کرتے تھے۔ ملزمان عبدالقادر میمن اور اویس احمد عرف باکسر عرف لمبا نے اعتراف کرلیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق اویس احمد 2021 اور عبدالقادر میمن 2023 میں پولیس میں بھرتی ہوئے تھے ۔ عبدالقادر میمن نے بے نظیر یونیورسٹی لیاری سے بی اے کیا تھا۔ اہلکاروں نے پہلی بار مصطفیٰ نامی شخص سے 35 ہزار روپے میں گلاک پستول خریدا ۔ اہلکار عبد القادر نے پانچ ہزار روپے منافع پر کانسٹیبل یاسر کو فروخت کیا۔
اہلکاروں نے تیسری گلاک جنریشن فور سعود ملا عرف شبو کو 35 ہزارمیں فروخت کی،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق اہلکار عبدالقادر نے دو سرکاری نائن ایم ایم پستول کانسٹیبل یاسر سے خریدے تھے۔ گرفتاری کے وقت اہلکاروں سے کلاشنکوف کے راوُنڈ اور ایک پستول بھی برآمد ہوئے۔