امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے اصلاحات کی حمایت کرتا ہے اور کرتا رہے گا۔
امریکی دفترخارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہپوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی آزاد اور شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔
ترجمان میتھیو ملر نے مزید کہا پہلے بھی کئی باربتا چکا ہوں کہ ہم پاکستان میں معاشی بہتری کے لیے اصلاحات کی حمایت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا پاکستان کے انتخابات میں امریکا کوئی پوزیشن نہیں لیتا۔ہم کسی سیاسی جماعت یا امیدوارکی حمایت نہیں کرتے۔ہاں،پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی ہم آزادانہ اور شفاف انتخابات پر زور دیتے ہیں۔