امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یافتہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کی پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ شراکت داری معاہدے پر پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کی ٹیم نے دستخط کیے۔
وزارت خزانہ کے مطابق ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یافتہ ڈی سینٹرلائزڈ فنانس پلیٹ فارم ہے۔ ورلڈ لبرٹی فنانشل، پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ مل کر پاکستان میں بلاک چین کی جدت کو تیز تر بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔
اشتراک کی دستاویز پر پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کی ٹیم نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔ اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ۔ گورنر اسٹیٹ بینک اور دیگر حکام شریک تھے۔ یہ شراکت داری پاکستان کے ڈیجیٹل فنانس کی دنیا میں قائدانہ کردار کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد میں زیکری فولک مین، زیکری وٹکوف شامل تھے۔ وفد نے وزیراعظم شہباز ، آرمی چیف سید جنرل عاصم منیر، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وزیر دفاع خواجہ آصف سے بھی ملاقاتیں کیں۔