انٹربینک میں ڈالر25 پیسے مہنگا ہوکر282 روپے 90 پیسے پرآگیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چوتھے روز تیزی کا رجحان ہے۔ 100 انڈیکس میں دوران ٹریڈنگ 270 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ100انڈیکس52ہزار612 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر ایک روپے سترہ پیسے بڑھ کر دوسو بیاسی روپے چونسٹھ پیسے پر بند ہوا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرایک روپے مہنگا ہوکر دوسو چوراسی روپےکا ہوگیا۔