اداکارہ رنجوشا مینن کی اچانک موت کے 2 دن بعد ہی بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی 8 ماہ کی حاملہ مشہور اداکارہ ڈاکٹر پریا ہسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گئیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملیالم ٹی وی اداکارہ ڈاکٹرپریاپرائیویٹ ہسپتال میں اپنے معمول کے چیک اپ کیلئے موجودتھیں جہاں ان کی طبیعت بگڑ گئی اور سینے میں شدید درد ہوا۔ ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان کی جان بچانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔
رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اداکارہ پریا حمل کی پیچیدگیوں کا شکار تھیں ،اداکارہ کے بچے کو بچالیا گیا ہے جو اس وقت انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی اداکارہ ڈاکٹر پریا نے شادی کے بعد ڈارمہ انڈسٹری سےکنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔ حاملہ ہونے کے بعد وہ بہت محتاط تھیں اور چار ماہ سے بیڈ ریسٹ پر تھیں اور آج بھی صرف چیک اپ کے لیے گھر سے نکلی تھیں۔