لاہور میں ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او کو ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایچ او ثنیہ کے گھر سے گزشتہ روز واردات میں استعمال ہونیوالا اسلحہ برآمد ہوا تھا، مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا۔
لاہور پولیس نے ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او پر ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا اور سب انسپکٹر ثنیہ کےگھرسےوارات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا۔
سب انسپکٹر ثنیہ کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے ملزمان کے انکشاف پر لیڈی سب انسپکٹر کے گھر چھاپا مار کر پستول برآمد کیا۔
ڈی آئی جی کے مطابق ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او ثنیہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، کوئی ملزم سزا کے عمل سے نہیں بچ سکتا، بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں۔