وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے تمام اداروں سے برآمدات میں اضافے کا ڈیٹا طلب کر لیا۔
تحقیقی و ترقیاتی سرگرمیوں کے نتیجے میں برآمدات کی تفصیلات فراہم کرنےکی ہدایت کی گئی۔ اداروں کو ارسال مراسلے میں 28 اپریل تک برآمدی ڈیٹا جمع کروانے کا کہا گیا ہے ۔
پی اے ایس ٹی آئی سی کو سائنسی و تکنیکی ڈیٹا مرتب کرنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ ڈاکٹر آفتاب حسین شاہ کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے ۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہر ادارہ تحریری طور پر برآمدی اشیا کی قیمت، مقدار اور برآمدات میں تحقیق کا کردار بتائے ۔ برآمدات کی سالانہ مالیت امریکی ڈالر اور پاکستانی روپوں میں درج کی جائے ۔ تمام ادارے ای میل یا ڈاک کے ذریعے معلومات ارسال کر سکتے ہیں۔