ہونڈائی پاکستان نے ٹوسان ہائبرڈ لانچ کردی، ساتھ ہی ٹوسان ہائبرڈ پر ’’فوری ڈیلیوری اور فنانسنگ‘‘ کی آفر کا بھی اعلان کردیا ہے۔
ہونڈائی نے اپنی نئی ہائبرڈ گاڑی ٹوسان لانچ کردی، ساتھ ہی کمپنی نے اس گاڑی کو مزید قابلِ رسائی بنانے کیلئے ایک اور قدم اٹھایا ہے، اپنی آفیشل سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے کیے گئے ایک پرجوش اعلان میں، ہیونڈائی نے ایم سی بی (مسلم کمرشل بینک) کے ساتھ ایک محدود مدت کی خصوصی پیشکش کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد اس جدید ہائبرڈ ایس یو وی کو پہلے سے زیادہ آسانی سے خریدنے کے قابل بنانا ہے۔
کمپنی کی پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ نئی ہونڈائی ٹوسان ہائبرڈ کی پیشگی بکنگ کریں، ایم سی بی بینک کی خصوصی آفرز کے ساتھ، ترجیحی ڈیلیوری، لچکدار فنانسنگ اور بہت کچھ آپ کے منتظر ہیں۔
آفر کیا ہے؟
مسلم کمرشل بینک کے ذریعے پیشگی بکنگ کروانے والے صارفین کیلئے یہ خصوصی پیشکش کئی اہم فوائد فراہم کرتی ہے
دلکش مارک اپ ریٹ: ایک-سالہ کائبور + 2 فیصد کا مسابقتی مارک اپ ریٹ حاصل کریں۔
انشورنس سیونگز: صرف 1 فیصد انشورنس ریٹ (بغیر ٹریکر کے) سے فائدہ اٹھائیں۔
لچکدار فنانسنگ آپشنز: صارفین اپنی ٹوسان ہائبرڈ کو 3 سال تک کی مدت کیلئے فنانس کرسکتے ہیں۔
ترجیحی ڈیلیوری: نئی ٹوسان ہائبرڈ کو سب سے پہلے حاصل کرنیوالوں میں شامل ہوں۔
فراخدلانہ فنانسنگ حد کار فور یو پروگرام کے تحت 3 ملین روپے تک کی فنانسنگ دستیاب ہے۔
آفر کی معیاد: یہ آفر 31 جولائی 2025ء تک قابلِ عمل ہے، جو صارفین کو بکنگ کی منصوبہ بندی کیلئے کافی وقت فراہم کرتی ہے۔
ٹوسان ہائبرڈ – بکنگ کا عمل
بکنگ آپشنز: آپ گاڑی کی بکنگ مکمل ادائیگی یا جزوی ادائیگی کے ذریعے کر سکتے ہیں، جو بھی آپ کی مالی صورتحال کیلئے موزوں ہو۔
جزوی ادائیگی: اگر آپ جزوی ادائیگی کے ساتھ اپنی ٹوسان ہائبرڈ بک کروانا چاہتے ہیں، تو آپ کو 22 لاکھ روپے ادا کرنے ہوں گے۔ یہ ادائیگی آپ کی بکنگ محفوظ کر دے گی، لیکن یاد رکھیں کہ ڈیلیوری کا وقت نسبتاً زیادہ ہوگا۔
اگر آپ جزوی ادائیگی کے ذریعے بکنگ کرواتے ہیں، تو گاڑی کی ڈیلیوری میں کچھ وقت لگے گا۔ تخمینی ڈیلیوری وقت جولائی 2025 ہے۔
مکمل ادائیگی: اگر آپ مکمل ادائیگی پہلے ہی کر دیتے ہیں، تو آپ کو جلد ڈیلیوری کا فائدہ حاصل ہوگا، اس کے علاوہ مکمل ادائیگی پر پرائس لاک بھی دستیاب ہوگا۔
اگر آپ مکمل ادائیگی کرنے کیلئے تیار ہیں، تو ڈیلیوری کا وقت بہت کم ہوگا۔ جو صارفین مکمل ادائیگی کے ساتھ ٹوسان ہائبرڈ بک کروائیں گے، انہیں مئی 2025 تک گاڑی مل جائے گی۔
یہ خصوصی لانچ آفر ان لوگوں کیلئے ایک بہترین موقع ہے جو اعتماد اور سہولت کے ساتھ ہائبرڈ ڈرائیونگ کی دنیا میں قدم رکھنا چاہتے ہیں۔