مشکل فیصلوں کے ذریعے ملکی معیشت کیسے مستحکم کی؟ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں سینٹر فارگلوبل ڈیویلپمنٹ کےتحت مذاکرے میں دنیا کو آگا کردیا۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب حکومتی ڈھانچے اور دیگر شعبوں میں اصلاحات کاعمل پوری توانائی س ےجاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ بتایا ٹیکس پالیسی کو مزید مؤثر بنانے کیلئےایف بی آر کے دائرہ کار سے علیحدہ کردیا ہے۔ ٹیکس نظام، نجکاری اور شعبہ توانائی میں اصلاحات بدستور جاری رہیں گی۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ معیشت کو آگے بڑھانے کیلئے برآمدات میں اضافے اور برآمدی شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری کاراستہ اپنانا ہوگا۔
وزیر خزانہ نے کہا پائیدار اور شمولیتی ترقی کا حصول ہمارا نصب العین ہے۔ مالی وسائل میں اضافے کیلئے دیگرشعبوں کو ٹیکس نظام میں شامل کرنااولین ترجیح ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا ماحولیاتی تبدیلی اور آبادی کا پھیلاؤ پاکستان کیلئے ایک بہت بڑا خطرہ ہیں، جس سے نمٹنے کیلئے مؤثر منصوبوں کی ضرورت ہے۔