مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے بلوچستان میں نون لیگ کو متحرک کر دیا ، اوران کی ہدایت پر سردار ایازصادق نے کوئٹہ میں اہم ملاقاتیں کیں ۔ پارٹی قائد نے بلوچستان عوامی پارٹی اور مقامی الیکٹیبلزکو واپس لینے کا گرین سگنل دے دیا۔
تفصیلا کے مطابق مسلم لیگ نون نے اپنے کیمپ میں واپسی کے لیے ناراض قوم پرست رہنمائوں سے رابطے شروع کر دئیے ۔اور نواز شریف جلدملاقاتوں کیلئے کوئٹہ کا دورہ کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق نون لیگ میں شمولیت کیلئے بڑے گروپ کی سردارایازصادق سے ملاقات ہوئی ،جس میں عبدالرحمان کھتران ، نواب چنگیزمری ، توراتملخیل محمد خان لہڑی ،غفور لہڑی ، ڈاکٹر رونبہ بلدی عطااللہ بلدی سے رابطے ہوئے جبکہ نون لیگ قیادت کے عبدالکریم نوشہروانئ اور شوکت بنگلزئی سے بھی رابطے ہوئے ۔ جس میں ان کو نون لیگ میں واپسی کے لیے باضابطہ دعوت دی گئی ۔
ذرائع نے بتایا کہ سردار ایاز صادق نے بلوچستان کے قوم پرست رہنمائوں کو نواز شریف کا پیغام پہنچایا جبکہ بلوچستان کے مقامی رہنماوں نے نوازشریف کو دورہ کوئٹہ کی دعوت بھی دے دی۔