حکومت نے 67 ہزار پاکستانیوں کے حج سے محروم رہ جانے کے باعث سعودی عرب میں حاجیوں کے معاونین کی تعداد نصف کردی۔
سعودی عرب میں عازمین حج کی مدد کیلئے معاونین کی تعداد 50 فیصد کم کردی گئی۔
وزرات مذہبی امور نے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کیلئے 840 معاونین کو منتخب کیا تھا۔ حکام کے مطابق معاونین کا انتخاب این ٹی ایس ٹیسٹ کے ذریعے کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 67 ہزار پاکستانیوں کے حج سے محروم رہنے پر اب 440 معاونین کی خدمات حاصل کی جائیں گی، وزارت مذہبی امور ٹیسٹ میں پاس پہلے 440 معاونین کی خدمات حاصل کرے گا
واضح رہے کہ وقت پر رقوم اور دستاویزات جمع نہ کرائے جانے پر نجی اسکیم کے تحت حج پر جانے والے 67 ہزار پاکستانی حج سے محروم ہوجائیں گے۔





















