پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ میں مارچ 2025 کے دوران 1.2 ارب ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مارچ 2025 کے دوران ملکی تاریخ کا بلند ترین ماہانہ کرنٹ اکاؤنٹ 1.2 ارب ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق مالی سال کے ابتدائی نو ماہ میں 1.8 ارب ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔ ترسیلات زر مارچ میں 4 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی جبکہ برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 8.7 فیصد نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔