پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے آج ہفتے کے پہلے تجارتی سیشن کا مثبت آغاز کرتے ہوئے بینچ مارک کےایس سی 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران 1400 پوائنٹس سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا۔
آخری کاروباری روز یعنی گزشتہ جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے ہفتے کے آخری کاروباری سیشن کا 414 پوائنٹس اضافے کے ساتھ مثبت انداز میں اختتام کیا تھا، جس کے بعد کے ایس سی 100 انڈیکس میں 1400 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک لاکھ18ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی، ہنڈریڈ انڈیکس1471 پوائنٹس بڑھ کر118788پوائنٹس پرپہنچ گیا۔
ماہرین کے مطابق گردشی قرضہ کم کرنے کی اہم پیشرفت مارکیٹ کیلئے آج بھی بڑی خبرہے،18 بینکوں کے ساتھ1275ارب کے سستے قرض معاہدے کی ادائیگیاں آئندہ ماہ ہوںگی۔ آئل اینڈ گیس کی کمپنیز کے شیئرزآج لائم لائٹ میں رہیں گے۔