ایشیاء کپ 2023 سپر 4 مرحلے میں پاکستان ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا، سلما ن علی آغا کی سری لنکا کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق سلمان علی آغا کی جگہ سعود شکیل کوٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔سلمان علی آغا کو بھارت کے خلاف میچ کھیلتے ہوئے ناک پر گیند لگی تھی۔
ذرائع کے مطابق سلمان علی آغا کے چہرے پر سوجھن ہے لیکن وہ پہلے بہتر محسوس کررہے ہیں۔سلمان علی آغا کو میچ کے بعد کولمبو کے اسپتال لے جایا گیا۔اسپتال میں سلمان علی آغا کے ناک پر پٹی کی گئ۔
خیال رہے گزشتہ روز حارث رؤف اور نسیم شاہ بھی بھارت کیخلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث دونوں کھلاڑی بیٹنگ کرنے بھی نہیں آئے تھے۔
دوسری جاب پی سی بی نے دونوں فاسٹ بولرز کی جگہ شاہنواز دھانی اور زمان خان کو بیک اپ بولرکے لئے طلب کرلیا۔