پاکستان اسٹاک ایکس چینج ایک ہفتے میں ڈھائی ہزار پوائنٹس اوپر چلی گئی۔ امریکا اور چائنا کے درمیان ٹیرف جنگ کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں 4 دن تیزی دیکھی گئی۔
دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹیں دباو میں لیکن پاکستان کی اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، رواں ہفتہ بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئے مثبت رہا۔ مارکیٹ ڈھائی ہزار پوائنٹس اوپر گئی۔ پانچ میں سے چار کاروباری دنوں میں تیزی دیکھی گئی۔
انڈیکس ہفتے بھر میں 2462 پوائنٹس بڑھکر 117315پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمائے کی مالیت 231 ارب روپے بڑھ کر 14 کھرب 345 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ نئے کاروباری ہفتے میں مزید نئے ریکارڈز کی امید ہے۔
معاشی ماہرین اس کا کریڈٹ اچھی خبروں کو قرار دے رہے ہیں۔ گردشی قرضے کم ہونے ریکارڈ ترسیلات زر اور تاریخی کرنٹ اکائونٹ سرپلس کی خبریں اسٹاک مارکیٹ کو مزید اوپر لے گئی۔