صدرلاہورچیمبر آف کامرس میاں ابوذرشاد کا کہنا ہے پاکستان کیمیکل فورم دوہزارپچیس ایک میگا انڈسٹریل ایونٹ ہے جو نہ صرف پاکستان کی صنعتی ترقی بلکہ تعلیم اورایکسپورٹ کوفروغ دینے میں بھی سنگِ میل ثابت ہوگا۔ یہ نمائش 24 سے 26 اپریل تک جاری رہے گی۔
لاہورچیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں ابوذرشاد نے کہا میگا ایونٹ وزیراعظم کے وژن "اڑان پاکستان" کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کی منفرد اوربڑی کیمیکل نمائش ہے، جس میں دوسوپچاس سے زائد غیر ملکی کمپنیاں اوروفود شرکت کریں گے، جبکہ چارسوپچاس سے زائد سٹالزلگائے جا رہے ہیں۔ نمائش میں صنعتی کیمیکلز، تعمیراتی کیمیکلز، لیب سلوشنز سمیت چار مختلف شعبوں کی نمایاں مصنوعات پیش کی جائیں گی،، پاکستان کی معیشت اورصنعت کے فروغ کے لئے ہے۔انہوں نے کہا کہ کیمیکل سیکٹرکوایکسپورٹس بڑھانے کی اشد ضرورت ہے اور یہ شعبہ ٹیکسٹائل جیسے روایتی سیکٹرز کے ساتھ ساتھ برآمدات میں بھرپور پوٹینشل رکھتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی لیڈنگ ایسوسی ایشنز اور بیرونی نمائش کنندگان اس فورم میں بھرپورحصہ لے رہے ہیں، جواس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا پاکستان کی انڈسٹری میں دلچسپی رکھتی ہے۔