تاریخ میں پہلی بار پاکستانی خاتون انٹرنیشنل ڈائبٹیز فیڈریشن کی نائب صدر منتخب ہوگئیں۔
پاکستانی خاتون ڈاکٹر ارم غفور پہلی بار انٹرنیشنل ڈائبٹیز فیڈریشن کی نائب صدر منتخب ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق الیکشن میں دنیا بھر کی 270 سے زائد ایسوسی ایشنز نے حصہ لیا، ارم غفور 112 ووٹ لے کر فیڈریشن کی نائب صدر منتخب ہوئیں۔
اس سے پہلے پاکستانی ڈاکٹر مرحوم عبدالصمد شیرا کو ان کی خدمات پر فیڈریشن کا اعزازی صدر بنایا گیا تھا، انٹرنیشنل ڈائبٹیز فیڈریشن کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر بنکاک میں الیکشن ہوئے، پاکستان 43 سال سے آئی ڈی ایف کا حصہ ہے۔