وقف بل پر بھارتی سپریم کورٹ نے مودی حکومت سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا۔
بھارت میں متنازع وقف ترمیمی ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کیے جانے کے بعد درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سماعت چیف جسٹس آف انڈیا کی سربراہی میں ہوئی۔
وقف ایکٹ کے خلاف سپریم کورٹ میں کل 10 درخواستیں دائر کی گئی ہے، سپریم کورٹ نے مودی حکومت کو جواب جمع کرانے کی 7 دن کی مہلت دیدی۔
بھارتی سپریم کورٹ میں متنازع وقف ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواستیں اسدالدین اویسی، رہنما عام آدمی پارٹی کے امانت اللہ خان سمیت دیگر نے دائر کی۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی نے مسلمانوں کی جائیدادوں کو ہتھیانے کا منصوبہ بناتے ہوئے متنازع وقف ترمیمی بل پہلے لوک سبھا سے اور پھر راجیہ سبھا سے منظور کروایا تھا۔
بل کے خلاف بھارتی ریاست مغربی بنگال میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے اور بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع مرشد آباد میں مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ سے باپ اور بیٹے سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ 15 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔






















