عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز کے باوجود دنیا کساد بازاری سے بچ سکتی ہے۔
واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ ٹیرف، تجارتی تناؤ اور غیر یقینی صورتحال کے باوجود عالمی معیشت مکمل طور پر جمود کا شکار نہیں ہوئی۔ہم تسلیم کرتے ہیں کہ عالمی معیشت سست روی کا شکار ہے، لیکن موجودہ حالات میں عالمی کساد بازاری کا فوری خطرہ نہیں۔
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹس میں پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کو معاشی خطرات میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ہےدنیا بھر میں غیر یقینی کیفیت کو ختم کرنے کی فوری ضرورت ہے۔
کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ تجارتی کشیدگی ،امریکا اور چین کے درمیان اختلافات، عالمی سپلائی چین پر اثر انداز ہو رہے ہیں، لیکن انہیں امید ہے کہامریکا اور چین کے درمیان موجود شکایات وقت کے ساتھ دور ہو جائیں گی۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ تجارتی تناؤ ممالک کو علاقائی سطح پر تجارت کو فروغ دینے پر مجبور کرے گا، جو ایک نئی معاشی ترتیب کی شکل اختیار کر سکتا ہےامریکا کی مضبوط معیشت دنیا بھر کی مالیاتی صورتحال کو سہارا دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے تسلیم کیا کہ معاشی صورتحال میں نمایاں تبدیلی آئی ہے اور آئی ایم ایف اس صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے۔