بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی فیملی اور پارٹی رہنماؤں کو چھوڑ دیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل جانے والے رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا تاہم کچھ دیر بعد انہیں چھوڑ دیا گیا اور پولیس چکری انٹرچینج سے واپس روانہ ہو گئی۔
راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان ، عظمیٰ خان ، نورین خان اور قاسم نیازی کو تحویل میں لیا جبکہ صاحبزادہ حامد رضا اور زرتاج گل کو حراست میں لیا تھا۔
پولیس کی جانب سے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر کو بھی تحویل میں لے لیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ تمام رہنما آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے تاہم پولیس نے ملاقات کی اجازت نہیں دی تھی اور بعدازاں، تمام رہنما ایک زیر تعمیر پلازے میں چلے گئے تھے۔