انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی کمی ہوگئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق جمعرات کو کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی۔ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی تنزلی سے 280.47 روپے پر جاپہنچا۔
دوسری جانب عالمی سطح پر جمعرات کو ڈالر مسلسل چوتھے ہفتے کی کمی کی طرف بڑھتا نظر آیا کیونکہ ٹیرف پالیسیوں کے باعث سرمایہ کار امریکی اثاثوں سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔