ہارورڈ یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے اپنی خودمختاری اور آزادی کے دفاع کا اعلان کردیا۔
یونیورسٹی کے صدر ایلن گاربر نے واضح کیا کہ وائٹ ہاؤس کے مطالبات جن میں فلسطین کے حق میں مظاہروں کو روکنا اور انتظامی امور میں مداخلت شامل ہے غیر آئینی اور اختیارات سے تجاوز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہارورڈ اپنی آزادی کو سرینڈر نہیں کرے گا۔
اس کے جواب میں ٹرمپ انتظامیہ نے یونیورسٹی کی 2.26 ارب ڈالر کی فنڈنگ روک دی ہے۔
یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب غزہ جنگ کے خلاف طلبہ کی تحریک کے دوران ہارورڈ کے طلبہ نے مظاہرے کیے اور گریجویشن ڈے پر فلسطین کا پرچم لہرایا۔