سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے شہزاد شوکت نے میدان مار لیا ۔ شہزاد شوکت سترہ سو تین ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔
غیر حتمی نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے شہزاد شوکت کا پلہ اسلام آباد ، لاہور، بنوں، ملتان ، ایبٹ آباد، سکھر، بہاولپور، ڈیرہ اسماعیل خان ، حیدر آباد اور پشاور میں بھاری رہا جبکہ کوئٹہ اور کراچی میں عبدلقدوس کو برتری حاصل رہی۔
غیر حتمی نتائج کے مطابق لیکن مجموعی طور پر سپریم کورٹ بار کی صدارت کا معرکہ شہزاد شوکت نے سر کرلیا ہے،شہزاد شوکت نے سترہ سو تین ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔
حامد خان گروپ کے امیدوار عبدالقدوس کے بارہ سو بیالیس ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔