پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج منفرد اور خوبصورت پنک مون کا نظارہ کیا جاسکے گا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق پنک مون ہر سال بہار کے آغاز پر نظر آتا ہے، پاکستان میں مکمل پنک مون کا نظارہ آج رات 9 بجکر 8 منٹ پر کیا جاسکتا ہے۔
ماہرین فلکیات نے بتایا کہ پنک مون پوری رات آسمان پر جگمگاتا رہے گا، چاند کو طلوع کے وقت دیکھنا سب سے خوبصورت ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق سورج غروب ہوتے وقت چاند کچھ زیادہ ہی بڑا اور روشن دکھائی دے گا، اگلا مکمل چاند ”فلاور مون“ کے نام سے 12 مئی کو نظر آئے گا۔