پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس میں انتخابی بیانیے کے حوالے سے مزید تجاویز طلب کر لی گئیں۔
جاتی امراء میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ( ن ) کا اجلاس ہوا جس میں مینار پاکستان جلسے کے حوالے سے تفصیلات شیئر کی گئیں۔
نواز شریف نے لاہور جلسے کی فرانزک رپورٹ کا جائزہ لیا اور لاہوریوں کے جلسے میں نہ آنے کے بیانیہ کومسترد کر دیا۔
اجلاس کے دوران نواز شریف کی جانب سے الیکشن کے لیے درخواستیں فوری لینے کی ہدایت کی گئی جبکہ ملک بھر سے سروے کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
نواز شریف نے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لیے بھی ہدایت جاری کیں جبکہ چیف آرگنائزر مریم نواز اور پارٹی صدر شہباز شریف کو امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا ٹاسک بھی دے دیا گیا۔