انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور سلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 17 مئی تک توسیع کردی۔
وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہے، عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔
سلمان اکرم راجا، ندیم بارا، ضمیر جھیڈو سمیت دیگر نے عدالت پیش میں ہوکر اپنی حاضری مکمل کروائی۔
ملزمان کیخلاف تھانہ لاری اڈا، مستی گیٹ پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔
اے ٹی سی عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث کارروائی ملتوی کردی گئی۔