انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق روپے کی قدر میں 0.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 28 پیسے کی بہتری سے 280.28 روپے پر جاپہنچا۔
دوسری جانب بین الاقوامی سطح پر جمعہ کو ڈالر میں کمی آئی جب امریکی معیشت پر اعتماد کم ہونے کے باعث سرمایہ کاروں نے امریکی اثاثوں کو چھوڑ کر سوئس فرانک، ین، یورو اور سونا جیسی محفوظ پناہ گاہوں میں سرمایہ کاری کی۔
ڈالر جمعرات کی تقریباً 4 فیصد کمی کے بعد، سوئس فرانک کے مقابلے میں 1.2 فیصد تک گر کر 0.81405 تک پہنچ گیا، جو جنوری 2015 کے بعد پہلی بار ہوا ہے۔