پاکستان کی معیشت کے لیے مثبت خبر سامنے آئی ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بینکوں میں کھاتے داروں کے فارن کرنسی اکاؤنٹس میں رکھے گئے ڈالر ڈیپازٹس میں 15 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق اس اضافے کے بعد یہ ڈیپازٹس 5 ارب 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈالر ذخائر میں بھی 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 10 ارب 70 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر کی مجموعی مالیت اب 15 ارب 75 کروڑ 27 لاکھ ڈالر تک جا پہنچی ہے۔