پاکستان ہاکی میں مفادات کی جنگ، پاکستان ہاکی اولمپکس کوالیفائنگ راونڈ کی میزبانی سے محروم ہوگیا
ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان سے اولمپکس کوالیفائنگ راونڈ کی میزبانی واپس لے لی۔ ایف آئی ایچ نے خط کے ذریعے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو فیصلے سے آگاہ کیا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی پی ایچ ایف کے معاملات میں مداخلت بھی وجہ بنی۔
ایف آئی ایچ خط کے متن کے مطابق سابق اولمپئنز کی جانب سے ہاکی فیڈریشن پر مسلسل تنقید سے بھی میزبانی کو ٹھیس پہنچی پی ایچ ایف کی اندرونی اور ارد گرد کی غیریقینی صورتحال کی وجہ سے میزبانی واپس لے رہے ہیں۔
فی الحال پی ایچ ایف اس پوزیشن میں نہیں کہ وہ اس ایونٹس کی میزبانی کر سکے ایف آئی ایچ کا موقف میزبان ملک نےبراڈکاسٹنگ ،آپریشنل پلان،سیکورٹی جیسے اہم معاملات پر کچھ اپ ڈیٹ نہیں کیا۔ایف آئی ایچ نے انتظامات کے حوالے سے پی ایچ ایف کو خط لکھے جس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
ایف آئی ایچ اولمپکس ہاکی کوالیفائنگ راونڈ 13 سے 21 جنوری 2024 لاہور میں ہونا تھی پاکستان کو پہلی بار اولمپکس کوالیفائنگ ارونڈ کی میزبانی ملی تھی۔
کوالئفائنگ راونڈ میں آٹھ غیر ملکی ٹیموں کو شرکت کرنا تھی ایف آئی ایچ نے دو ماہ قبل پاکستان کو ایونٹ کی میزبانی سونپی تھی۔