کے الیکٹرک نے پرانے کھاتے کلیئر کرانے کیلئے نیپرا سے رجوع کرلیا۔ اربوں روپے کے اضافی رائٹ آف کلیمز کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی گئی۔
کے الیکٹرک نے نادہندگان سے عدم ریکوری کا معاملہ نیپرا سے کلیئر کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے پرانے رائٹ آف کلیمز کو کلیئر کرانے کیلئے نیپرا میں درخواست دے دی ہے۔
کے الیکڑک نے 8 ارب 13 کروڑ روپے کے اضافی رائٹ آف کلیمز کی نیپرا میں درخواست دی ہے، سابقہ رائٹ آف کلیمز کی درخواست ملاکر مجموعی رقم 76 ارب روپے سے بڑھ جائے گی۔
کے الیکٹرک نے ڈیفالٹرز سے عدم وصولیوں پر نیپرا میں رائٹ آف کلیمز کی درخواست جمع کرائی ہے، کے الیکڑک کی اضافی کلیمز کی درخواست پر نیپرا 17 اپریل کو سماعت کرے گی۔
کے الیکڑک نے 2017ء سے 2023ء تک کے رائٹ آف کلیمز کی درخواست کی ہے، اس سے پہلے کے الیکٹرک نے 67 ارب 90 کروڑ کے کلیمز کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی۔