ایک دن کی تاریخی مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ ساز تیزی دیکھی جارہی ہے۔
ایک دن کی تاریخی مندی کے بعد آج اسٹاک مارکیٹ نے شاندار کم بیک کرلیا، اسٹاک مارکیٹ میں صرف آدھے گھنٹے میں 1700 سے زائد پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکس چنج میں 115000 اور 116000 پوائنٹس کی دو حدیں بحال ہوگئیں، ہنڈریڈ انڈیکس 1700 پوائنٹس بڑھکر 116696 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
معاشی ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ آج گرین ہوسکتی ہے، کل آخری دو گھنٹے میں اسٹاک مارکیٹ میں پانچ ہزار پوائنٹس کی ریکوری دیکھی گئی۔ پاکستان میں منرل فورم کا انعقاد مارکیٹ کیلئے اچھی پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔